اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر تاجکستان کے دورے کے بعد روس گئے جہاں ایران و روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط ہوئے اور صدر مملکت نے اپنے روسی ہم منصب سمیت مختلف اعلی عہدہ داروں سے ملاقات و گفتگو کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات حساس، اہم اور اسٹریٹجک ہیں اور ہم اس راہ میں مضبوطی سے کھڑے ہیں-
صدر پزشکیان نے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے صدر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔
روسی صدر پوتین نے ڈاکٹر پزشکیان کو روس میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
روسی ایوان صدر کے ترجمان نے ایران میں نئے صدر کے منتخب ہوجانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے دوستانہ روابط اور قریبی تعاون جاری رہے گا۔
وزیراعظم مودی روسی فوج میں ہندوستانی نوجوانوں کا معاملہ پوتین کے ساتھ اٹھائیں گے۔
روس اور شمالی کوریا نے جامع اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا معاہدہ کرلیا ہے۔
روس کے صدر نے کہا کہ دنیا کی موجودہ صورتحال مغربی ممالک کی خود غرضی اور تکبر کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ اس عظیم سانحہ پر جس کے نتیجے میں صدر سید ابراہیم رئیسی اور آپ کی حکومت کی متعدد دیگر اہم شخصیات کی رحلت واقع ہوئی ہم دل کی گہرائیوں سے ایرانی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔