ہواوی کی ڈائریکٹر کے خلاف امریکی الزام غیر منصفانہ، چین
Jan ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
چین نے ہواوی کمپنی کی فائنینشل ڈائریکٹر کے خلاف امریکی الزام کو غیر اخلاقی اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان میں واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہواوی کمپنی کے مالی امور کی ڈائریکٹر، فانژو کے خلاف بلاسبب الزام لگانے سے گریز کرے۔
امریکی وزارت قانون نے ان پر بینکنگ امور میں دھاندلی اور ایران پرعائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ وانژو کو گذشتہ ماہ کینیڈا میں حراست میں لے لیا گیا تھا جنھیں پھر ضمانت پر رہا کر دیا گیا تاہم امریکہ نے انھیں واشنگٹن کے حوالے کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جوابی اقدام کے تحت چین نے بھی کینیڈا کے دو شہریوں کو حراست میں لے لیا اور منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں جیل میں بند کینیڈا کے ایک اور شہری کو دوبارہ کیس چلا کر سزائے موت سنا دی ہے۔
ٹیگس