امریکہ میں فائرنگ، بارہ ہلاک، درجنوں زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i344551-امریکہ_میں_فائرنگ_بارہ_ہلاک_درجنوں_زخمی
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم پینتالیس افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خـبر ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، بارہ ہلاک، درجنوں زخمی

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم پینتالیس افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خـبر ہے۔

فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ستاون واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پینسلوانیا، ٹیکساس، آئیوا اور دیگر ریاستوں میں ہونے والی فائرنگ میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک اور تینتیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد آتشیں اسلحے سے کی جانے والی فائرنگ میں ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں۔

امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے اور طاقتور اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین بنانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیتی ہے۔