ماحولیات کے خلاف امریکی پالیسی پر کینیڈا کے عوام کا احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i344625-ماحولیات_کے_خلاف_امریکی_پالیسی_پر_کینیڈا_کے_عوام_کا_احتجاج
کینیڈا کے شہر مونٹریئل کے عوام نے امریکی صدر ٹرمپ کی ماحولیات کے خلاف تباہ کن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • ماحولیات کے خلاف امریکی پالیسی پر کینیڈا کے عوام کا احتجاج

کینیڈا کے شہر مونٹریئل کے عوام نے امریکی صدر ٹرمپ کی ماحولیات کے خلاف تباہ کن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

کینیڈا کے شہر مونٹریئل میں کئے جانے والے مظاہرے میں اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی جنھوں نے ماحولیات کے خلاف امریکی حکومت کی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ میں امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے برتی جانے والی لاپرواہی کی مذمت کی۔اس سے قبل اسی طرح کے مظاہرے مختلف یورپی شہروں منجملہ فرانس کے شہر پیرس میں بھی کیا گیا تھا۔پیرس معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے اعلان کے بعد دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے وسیع پیمانے پر عالمی مخالفت کے باوجود دو ہزار سترہ میں پیرس معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکہ ہی عالمی سطح آلودگی پیدا کرنے والا ایک بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔