ٹرمپ نے رابرٹ مولر پر زبان کے نشتر گھوپنا شروع کردیے
صدر ٹرمپ نے سن دوہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات کرنے والے خصوصی تفتیش کار رابرٹ مولر پر انہیں ہٹانے کی سازش رچنے کا الزام عائد کیا ہے۔
میری لینڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سیاسی مخالفین بے بنیاد باتوں اور دعووں کے ذریعے مجھے اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے رابرٹ مولر رپورٹ کے بارے میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایسے لوگوں کی رپورٹ کا منتظر ہے جو عوام کے منتخب کردہ نہیں ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سن دوہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات کرنے والے خصوصی تفتیش کار رابرٹ مولر اپنی رپورٹ آئندہ چند روز میں وزیر قانون ولیم بار کو پیش کرنے والے ہیں۔صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کا معاملہ امریکہ میں سیاسی چپلقش کا باعث بنا ہوا ہے۔ روس نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت کی ہمیشہ تردید کی ہے۔