امریکہ چین سے دشمنی ختم کرے، چینی وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i345427-امریکہ_چین_سے_دشمنی_ختم_کرے_چینی_وزیر_خارجہ
چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین سے دشمنی کرنا بند کرے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ چین سے دشمنی ختم کرے، چینی وزیر خارجہ

چین کے وزیر خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین سے دشمنی کرنا بند کرے۔

چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے جمعے کے روزبیجنگ میں چینی پارلیمنٹ کی تیرہویں پریس کانفرنس میں امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دشمنی سے ہٹ کر تعلقات کے فروغ اور ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ نیز ون وین کی پالیسی کے ساتھ قدم آگے بڑھائے۔ انھوں نے ہواوی کمپنی کے کیس کو بھی سیاسی قرار دیا اور کہا کہ چین کی حکومت قانونی طریقوں سے اپنے ملک کی کمپنیوں اور شہریوں کا دفاع کرتی رہے گی۔

وانگ یی نے کہا کہ چین دیگر ملکوں کی مانند اپنے حقوق کا دفاع کرنے کا پورا حق رکھتا ہے اور وہ اپنے اس حق کو پامال نہیں ہونے دے گا۔ چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک، افغانستان میں قیام امن اور اس ملک کی تعمیرنو میں شرکت کرنے کے لئے آمادہ ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ چین کے خارجہ تعلقات میں یورپ کو خاص مقام حاصل ہے نیز ہندوستان اور پاکستان کو چاہئے کہ صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے اختلافات و کشیدگی دور کرنے کی کوشش کریں۔