ٹرمپ کو ڈیموکریٹس رہنماؤں کا انتباہ
Mar ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹس رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے خبردار کیا ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر حائل دیوار تعمیر کرنے کے صدر ٹرمپ کے فیصلے سے دسیوں لاکھ امریکی شہریوں کو نقصان پہنچے گا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پیلوسی اور سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمانی لیڈر چک شومر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لئے بجٹ کی منظوری سے متعلق صدر ٹرمپ کی نئی درخواست دسیوں لاکھ امریکی شہریوں کو نقصان پہنچائے گی۔
اس مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگریس نے بجٹ سے متعلق ٹرمپ کی درخواست ماننے سے انکار کر دیا اور نتیجے میں صدر ٹرمپ نے شکست تسلیم کرنے کے بعد حکومتی شٹ ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اگر دوبارہ ایسی کوشش کی تو وہی صورتحال دوبارہ پیدا ہو جائے گی-
ٹیگس