ٹرمپ حکومت کی مہم جوئی کے خلاف امریکی محنت کشوں کا احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i348466-ٹرمپ_حکومت_کی_مہم_جوئی_کے_خلاف_امریکی_محنت_کشوں_کا_احتجاج
امریکہ کے مزدوروں اور محنت کشوں نے مختلف ریاستوں کے متعدد شہروں میں امریکی صدر ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ حکومت کی مہم جوئی کے خلاف امریکی محنت کشوں کا احتجاج

امریکہ کے مزدوروں اور محنت کشوں نے مختلف ریاستوں کے متعدد شہروں میں امریکی صدر ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر کئے جانے والے ان مظاہروں میں شریک مزدوروں اور محنت کشوں نے ٹرمپ حکومت کی جارحانہ اور اسی طرح ایمیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے نیویارک سمیت مختلف شہروں میں اجتماعات اور ریلیوں میں ٹرمپ حکومت کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے۔سیاٹل میں بھی لوگ سڑکوں پر نکلے اورانہوں نے محنت کشوں کی حمایت کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں اور اسی طرح رہائشی اخراجات میں اضافے نیز جوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا۔امریکی اساتذہ نے بھی بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ٹیچروں کے مظاہرے بھی کئی شہروں میں ہوئے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ ان کے مطالبات پر اگر توجہ نہ دی گئی تو =بھوک ہڑتال کی جائے گی۔