امریکی انانیت پر ایشیا کے طاقتور اقتصادی ملکوں کی مخالفت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i348471-امریکی_انانیت_پر_ایشیا_کے_طاقتور_اقتصادی_ملکوں_کی_مخالفت
عالمی سطح پر امریکہ کی خودسرانہ حرکتوں کی ایشیا کے طاقتور اقتصادی ملکوں کی حیثیت سے چین، جاپان اور جنوبی کوریا نے مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکی انانیت پر ایشیا کے طاقتور اقتصادی ملکوں کی مخالفت

عالمی سطح پر امریکہ کی خودسرانہ حرکتوں کی ایشیا کے طاقتور اقتصادی ملکوں کی حیثیت سے چین، جاپان اور جنوبی کوریا نے مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

جاپان کے ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق شہر فیجی میں چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے اسٹیٹ بینکوں کے سربراہوں اور جاپان کے اقتصادی ماہرین کے منعقدہ اجلاس کے موقع پر جاری کئے جانے والے ایک بیان میں تینوں ملکوں نے اقتصادی منڈیوں کی صورت حال کو بہتر بنائے جانے، علاقائی یکجہتی اور کثیر جہتی رجحان کے تحفظ نیز امریکہ کی خودسرانہ پالیسیوں پر اپنی بھرپور مخالفت کا اظہار کیا۔ایشیا کی ان تینوں اقتصادی طاقتوں نے اعلان کیا کہ کثیر جانبہ رجحان کے فروغ کی راہ میں مسائل پیدا کئے جانے کی روک تھام کی جائے گی۔اس بیان میں یہ بھی اعلان کیا گیا کہ اس سلسلے کا آئندہ اجلاس دو ہزار بیس میں جنوبی کوریا کے شہر اینچیؤن میں منعقد ہو گا۔واضح رہے کہ جاپان کے شہر فیجی میں ان تینوں ملکوں کا جمعرات کے روز کا یہ اجلاس آسیان کے اجلاس کے موقع پر تشکیل پایا۔