نائیجر میں دھماکہ100 افراد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i348722-نائیجر_میں_دھماکہ100_افراد_ہلاک_و_زخمی
نائیجرمیں آئل ٹینکر میں دھماکہ ہو گیا جس سے 100 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۳:۵۰ Asia/Tehran
  • نائیجر میں دھماکہ100 افراد ہلاک و زخمی

نائیجرمیں آئل ٹینکر میں دھماکہ ہو گیا جس سے 100 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

افریقی ملک نائیجر کے دارالحکومت نیامے میں فیول ٹینکر میں دھماکے سے 58 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

نائیجر وزارت داخلہ کے مطابق فیول ٹینکر کا حادثہ نیامے کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والے روڈ پر پیش آیا، ٹینکر الٹنے کے بعد لوگ پیٹرول جمع کرنے کے لیے اس کے گرد جمع ہوئے، اسی وقت ٹینکر میں دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔

ٹینکر میں لگنے والی آگ سے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور نزدیک کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔