لندن: یورپی یونین کے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹس کامیاب
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i349675-لندن_یورپی_یونین_کے_انتخابات_میں_لبرل_ڈیموکریٹس_کامیاب
یورپی یونین کے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹس کو پہلی پوزیشن حاصل ہو گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۸ Asia/Tehran
  • لندن: یورپی یونین کے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹس کامیاب

یورپی یونین کے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹس کو پہلی پوزیشن حاصل ہو گئی ہے۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں یورپین یونین کے انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹس نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انتخابات میں لیبر پارٹی دوسرے نمبر پر آئی ہے جبکہ کنزرویٹو پارٹی تیسرے نمبر پر رہی۔

لبرل ڈیموکریٹس لندن میں یورپی یونین کے انتخابات میں چھے لاکھ سے زیادہ ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہی۔ لیبر پارٹی نے پانچ لاکھ سے زیادہ ووٹ لیے اور دوسرے نمبر پر رہی جبکہ حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی تیسرے نمبر پر رہی۔