سعودی فوج کے مورچوں پر یمنی فوج کا میزائل حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i350248-سعودی_فوج_کے_مورچوں_پر_یمنی_فوج_کا_میزائل_حملہ
امریکہ میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں نواسی افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • سعودی فوج کے مورچوں پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

امریکہ میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں نواسی افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے واقعات کا اندراج کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے پچھتر واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں کم سے کم انیس افراد ہلاک اور ستّر دیگر زخمی ہو گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ایلینوئے، اوہایو، فلوریڈا، نیویارک، جنوبی ڈکوٹا، ٹیکساس، مشیگن اور کیلیفورنیا میں پیش آئے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ آتشیں ہتھیاروں سے فائرنگ امریکہ میں روز کا معمول بنتا جارہا ہے۔ اسلحے کی آزادانہ فروخت کو فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔