ایران کے خلاف متحدہ عرب امارات کا الزام مسترد
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کی جانب سے میزائل فائر کئے جانے کا متحدہ عرب امارات کا الزام مسترد کردیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے متحدہ عرب امارات کے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایران نے اس پر میزائل فائر کیا ہے۔
اسماعیل بقائی نے متحدہ عرب امارات کے الزام کو افسوسناک اور اچھی ہمسائگی کے منافی قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات، علاقے میں بدامنی کی روک تھام اور باہمی اعتماد کی تقویت کی کوششوں میں خلل کا باعث بنتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقے کے سبھی ملکوں سے درخواست کی ہے کہ حالات کی پیچیدگی اور اس بات کے پیش نظر کہ علاقے کے امن اور سلامتی کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی شرپسندی جاری ہے اور متعدد فالس فلیگ آپریشن انجام دیئے جاچکے ہیں، ایران کے خلاف بے بنیاد الزام لگانے سے پرہیز کریں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel