امریکی دھمکی نظر انداز،ایس 400 دفاعی میزائل نظام ترکی کے حوالے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i351777-امریکی_دھمکی_نظر_انداز_ایس_400_دفاعی_میزائل_نظام_ترکی_کے_حوالے
روس نے امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایس-400 دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کردی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۲:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکی دھمکی نظر انداز،ایس 400 دفاعی میزائل نظام ترکی کے حوالے

روس نے امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایس-400 دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کو روس کے ایس-400 میزائل نظام کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر اس معاہدے سے علیحدہ ہونے کے لیے شدید دباؤ ڈالا تھا اور خطرناک نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ لیکن ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ امریکی دباو میں نہیں آئیں گے اور ہر وہ فیصلہ کریں گے جو ترکی کے قومی مفاد میں ہو۔