افغانستان سے امریکی فوجیں واپس بلانے کا دعوی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i352645-افغانستان_سے_امریکی_فوجیں_واپس_بلانے_کا_دعوی
امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابات سے قبل افغانستان سے امریکی افواج واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • افغانستان سے امریکی فوجیں واپس بلانے کا دعوی

امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابات سے قبل افغانستان سے امریکی افواج واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

اکنامک کلب آف واشنگٹن میں، امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے یہ احکامات صدر امریکہ سے خود ملے ہے۔
مائک پومپیؤ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ  کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور فوجی انخلا  کے لیے آمادہ ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ کئی ممالک کی افواج افغانستان میں موجود ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خطے میں بیرونی افواج کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن دو ہزار سولہ کی انتخابی مہم کے دوران بھی افغانستان سے امریکی فوجوں کو واپس بلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اقتدار میں آتے ہی انہوں نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں انیس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔