افغانستان سے امریکی فوجیں واپس بلانے کا دعوی
Jul ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابات سے قبل افغانستان سے امریکی افواج واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
اکنامک کلب آف واشنگٹن میں، امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے یہ احکامات صدر امریکہ سے خود ملے ہے۔
مائک پومپیؤ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور فوجی انخلا کے لیے آمادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کئی ممالک کی افواج افغانستان میں موجود ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خطے میں بیرونی افواج کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن دو ہزار سولہ کی انتخابی مہم کے دوران بھی افغانستان سے امریکی فوجوں کو واپس بلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اقتدار میں آتے ہی انہوں نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں انیس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔
ٹیگس