ہندوستان اور پاکستان مذاکرات کا راستہ اپنائیں، یورپی یونین
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i353136-ہندوستان_اور_پاکستان_مذاکرات_کا_راستہ_اپنائیں_یورپی_یونین
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے ہندوستان اور پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل کریں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستان مذاکرات کا راستہ اپنائیں، یورپی یونین

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے ہندوستان اور پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل کریں۔

پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کے علاقے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کئے جانے کی اہمیت پر تاکید کی۔

فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی بات چیت کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان نے جموں و کشمیر کی ریاست کے خصوصی اختیارات ختم کر دیئے ہیں۔