اکتوبر کے مہینے تک یوروپین یونین سے علیحدگی یقینی: برطانیہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i353168-اکتوبر_کے_مہینے_تک_یوروپین_یونین_سے_علیحدگی_یقینی_برطانیہ
برطانیہ کے وزیراعظم نے جمعرات کے روز یورپی یونین (ای یو) سے الگ ہونے کے اپنے عزم کو یقینی بناتے ہوئے کہا کہ 31 اکتوبر تک برطانیہ، یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۰ Asia/Tehran
  • اکتوبر کے مہینے تک یوروپین یونین سے علیحدگی یقینی: برطانیہ

برطانیہ کے وزیراعظم نے جمعرات کے روز یورپی یونین (ای یو) سے الگ ہونے کے اپنے عزم کو یقینی بناتے ہوئے کہا کہ 31 اکتوبر تک برطانیہ، یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا۔

برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم بورس جانسن نے نے اسکائی نیوز سے بات چیت میں کہا کہ ہم 31 اکتوبر تک یورپی یونین سے الگ ہو جائیں گے جس کے لئے ملک کے لوگوں نے ووٹ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور کرتی ہے تب بھی وہ یورپی یونین سے الگ ہونے کے فیصلے پر قائم رہیں گے۔