Aug ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکی پورٹلینڈ شہر میں تشدد، 13 افراد کی گرفتاری

امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹلینڈ میں دو گروہوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں چھے افراد زخمی ہو گئے جبکہ تیرہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے دوران شہر پورٹلینڈ کی پولیس نے دائیں بازو کے نسل پرست انتہا پسندوں اور فاشست مخالف بائیں بازو کی تحریک کے طرفداروں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کی کوشش کی اور تیرہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے برآمد کئے جانے والے معمولی ہتھیار بھی ضبط کر لئے۔

دونوں گروہوں کے درمیان یہ جھڑپ اس وقت شروع ہو گئی جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ وہ فاشست مخالف گروہوں کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے والے ہیں۔

سی این این کا بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ ٹوئٹ ان کے طرفدار گروہوں میں اشتعال پیدا ہونے کا باعث بنا ہے اور نتیجے میں پورٹلینڈ میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔

ٹیگس