شام کے تیل کے کنوؤں کے قریب امریکی فوجیوں کا گشت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i357136-شام_کے_تیل_کے_کنوؤں_کے_قریب_امریکی_فوجیوں_کا_گشت
امریکی فوجیوں نے شام کے تیل کے کنوؤں کے قریب گشتی کارروائیاں انجام دی ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
  •  شام کے تیل کے کنوؤں کے قریب امریکی فوجیوں کا  گشت

امریکی فوجیوں نے شام کے تیل کے کنوؤں کے قریب گشتی کارروائیاں انجام دی ہیں

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شام اور ترکی کی سرحد کے قریب امریکی فوج کی بکتر بند گاڑیوں نے گشت کیا جو اکتوبر دوہزار انیس کے آغاز سے اب تک شمالی شام کے علاقوں سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔

شام کی کرد ڈیموکریٹک یونین کے ایک عسکری ذریعے نے امریکی فوج کی بکتر بند گاڑیوں کے اس اقدام کو رومیلا اور قحطانیہ شہروں کے درمیان گشت زنی اعلان کیا ہے۔

روئٹر نے اپنی تصویری رپورٹ میں ایک ایسا فوجی کانوائے دکھایا ہے جو بیس بکتر بند گاڑیوں پر مشمتل ہے اور ان پر امریکی جھنڈے نصب تھے اور وہ سرحدی علاقے قمیشلی میں گشت کر رہا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی شام سے امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کا دعوی کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد ہی اعلان کیا گیا کہ کچھ امریکی فوجی شام کے تیل کے کنؤوں کی حفاظت کے لئے تعینات رہیں گے۔