یورپ سے تجارت چین سے بھی بدتر ہے : ٹرمپ
Nov ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
امریکی صدر نے یورپی یونین پر وحشتناک تجارتی رکاوٹیں پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے نیویارک میں امریکہ کے سلسلے میں یورپ کی تجارتی پابندیوں کو وحشتناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے جو تجارتی رکاوٹیں کھڑی کی ہیں وہ خوفناک اور کئی لحاظ سے چین سے بدتر ہے۔ٹرمپ نے امریکہ اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان تجارتی لین دین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنی پروڈکٹ یورپ کو برآمد نہیں کرسکتا جبکہ یورپ ، اپنی پیداوار بھاری کسٹم ڈیوٹی کے ساتھ امریکہ برآمد کرسکتا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے دوہزار اٹھارہ سے تجارت دشمن پالیسیاں اختیار کرتے ہوئے درآمداتی اشیاء پر بھاری کسٹم ڈیوٹی نافذ کر دی ہے۔ٹرمپ کےاس رویّے کے جواب میں چین اور یورپ نے بھی امریکہ سے درآمد ہونے والی اشیاء پر سنگین کسٹم ڈیوٹی عائد کردی ہے ۔