برطانوی پولیس کا انتخابی امیدواروں کی سیکورٹی کے لئے ایک بڑا آپریشن
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i357862-برطانوی_پولیس_کا_انتخابی_امیدواروں_کی_سیکورٹی_کے_لئے_ایک_بڑا_آپریشن
برطانوی پولیس، انتخابی امیدواروں کی سیکورٹی کے لئے ایک بڑے آپریشن پر عمل پیرا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • برطانوی پولیس کا انتخابی امیدواروں کی سیکورٹی کے لئے ایک بڑا آپریشن

برطانوی پولیس، انتخابی امیدواروں کی سیکورٹی کے لئے ایک بڑے آپریشن پر عمل پیرا ہے۔

برطانوی سیاستدانوں کو درپیش خطرات پر تشویش کے پیش نظر انھیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انتخابی مہم چلانے کے لئے تنہا لوگوں کے گھروں پر نہ جائیں اور کسی بھی طرح کے خطرے کے بارے میں پولیس کو ضرور اطلاع دیں۔دوہزار سولہ میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ جو کاکس کے قتل کے بعد سے برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کی سیکورٹی کے سلسلے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔یورپی یونین سے برطانیہ کے باہر نکلنے کا مسئلہ بھی کشیدگی پیدا ہونے کا باعث ہے۔برطانیہ کی انسداد دہشتگردی پولیس کے اہلکاروں نے انتہاپسندوں کا پتہ لگانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔برطانیہ میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات بارہ دسمبر کو ہونے والے ہیں۔