فضائیہ کے پائلٹوں کو دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے: کیم جونگ اون
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i357896-فضائیہ_کے_پائلٹوں_کو_دشمن_کا_مقابلہ_کرنے_کے_لئے_ہر_وقت_تیار_رہنا_چاہئے_کیم_جونگ_اون
شمالی کوریا کے رہنما نے اس ملک کی فضائیہ کے پائلٹوں سے کہا ہے کہ وہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  •  فضائیہ کے پائلٹوں کو دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے: کیم جونگ اون

شمالی کوریا کے رہنما نے اس ملک کی فضائیہ کے پائلٹوں سے کہا ہے کہ وہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہیں

کیم جونگ اون نے یہ بات ایک فوجی مشقوں کے دوران کہی۔ شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے فوجی مشقوں کے معائنے کے دوران فضائیہ کے پائلٹوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو ہمیشہ دشمن کے مقابلے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ شمالی کوریا کے شمال مغربی علاقے میں ہونے والی ان فوجی مشقوں میں ملک کی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا۔شمالی کوریا کی فوجی مشقیں ایسے عالم میں ہو رہی ہیں کہ پیونگ یانگ نے اس سے قبل جنوبی کوریا اور امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ دونوں ملکوں کی مشقیں جاری رہیں تو سفارتی کوششیں محدود اور مسائل کا حل مزید مشکل ہو جائےگا۔ ابھی حال ہی میں امریکہ اور جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر کے آخر تک مشترکہ فوجی مشقیں انجام دیں گے ۔