منگل کی رات لاپتہ ہونے والے پاکستانی کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i453768-منگل_کی_رات_لاپتہ_ہونے_والے_پاکستانی_کارگو_طیارے_کا_ملبہ_مل_گیا
پاکستانی بحریہ اور پی ایم ایس اے نے لاپتہ کارگو طیارے کا ملبہ سمندر سے برآمد کرلیا گیا ہے۔
(last modified 2026-07-08T18:12:56+00:00 )
Jul ۰۸, ۲۰۲۶ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
  • منگل کی رات لاپتہ ہونے والے پاکستانی کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا

پاکستانی بحریہ اور پی ایم ایس اے نے لاپتہ کارگو طیارے کا ملبہ سمندر سے برآمد کرلیا گیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے مشترکہ آپریشن کے دوران گزشتہ رات لاپتہ ہونے والے نجی کمپنی کے کارگو بوئنگ 737 طیارے کا ملبہ گہرے سمندر سے برآمد کر لیا۔

12 گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والے مشترکہ آپریشن کے بعد طیارے کے ملبے کی کامیابی کے ساتھ نشاندہی کی گئی، ملبہ صوبہ بلوچستان کے علاقے اورماڑہ سے تقریباً 53 نوٹیکل میل جنوب میں سمندر سے برآمد ہوا۔

پاکستانی متعلقہ حکام نے بتایا کہ ملبے کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات اور دیگر ضروری کارروائیاں متعلقہ ادارے انجام دے رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے پر 5 افراد سوار تھے۔

واضخ رہے کہ گزشتہ رات کراچی سے 155 میل مغرب میں اورماڑا کے قریب سمندر پر نجی کمپنی کا کارگو طیارہ ریڈار سے غائب ہوکر لاپتہ ہوگیا تھا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بھی طیارہ لاپتہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

لاپتہ طیارے نے شام 7 بج کر 12 منٹ پر اڑان بھری تھی، جسے رات 9 بج کر 20 منٹ پر کراچی میں اترنا تھا۔ طیارہ 34 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا۔

طیارہ ضروری مرمت کے لیے شارجہ گیا تھا اور مرمت کے بعد شارجہ سے کراچی جا رہا تھا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel