تائیوان میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i360367-تائیوان_میں_صدارتی_انتخابات_کے_لئے_ووٹنگ_شروع
تائیوان میں صدر اور عام انتخابات کے لئے ہفتہ کی صبح ووٹنگ شروع ہو گئی۔ انتخابات کے نتائج رات 10 بجے تک سامنے آ جانے کی توقع ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۷ Asia/Tehran
  • تائیوان میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

تائیوان میں صدر اور عام انتخابات کے لئے ہفتہ کی صبح ووٹنگ شروع ہو گئی۔ انتخابات کے نتائج رات 10 بجے تک سامنے آ جانے کی توقع ہے۔

تائیوان کے سنٹرل الیکشن کمیشن کے مطابق ملک کے 22 شہروں اور کاؤنٹی میں تقریباً 19310000 ووٹر ہیں جن میں سے تقریباً 70 فیصد چھ خصوصی بلدیات- تائپے، نیو تائپے، تایویوان، تائچنگ، تائنن اور کاؤهسیُنگ میں رجسٹرڈ ہیں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ کل ووٹروں میں سے چھ فیصد کی عمریں 20 سے 23  سال کے درمیان ہیں جو پہلی بار صدر اور لیجسلیٹیو انتخابات میں ووٹ دیں گے۔