برطانیہ 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i361033-برطانیہ_31_جنوری_کو_یورپی_یونین_سے_علیحدہ_ہوجائے_گا
ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیے ہیں اور برطانیہ اب 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۴:۰۹ Asia/Tehran
  • برطانیہ 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا

ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ بل پر دستخط کردیے ہیں اور برطانیہ اب 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کوششیں کامیاب ہوگئیں، لندن کی پارلیمنٹ سے بریگزٹ بل منظوری کے بعد اب بل پر ملکہ برطانیہ نے دستخط کردیے ہیں جس کے بعد یہ بل اب قانون (ایکٹ) کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

دستخط کے بعد اب برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، 31 جنوری کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا اور برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔