امریکی وزیر خارجہ نے شام میں دہشت گردوں کی حمایت کی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i361297-امریکی_وزیر_خارجہ_نے_شام_میں_دہشت_گردوں_کی_حمایت_کی
امریکی وزیر خارجہ نے شمال مغربی شام میں دہشت گردوں کی حمایت میں شام اور اس کے اتحادیوں کے خلاف سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ نے شام میں دہشت گردوں کی حمایت کی

امریکی وزیر خارجہ نے شمال مغربی شام میں دہشت گردوں کی حمایت میں شام اور اس کے اتحادیوں کے خلاف سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بغداد پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مائک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں دھمکی دی ہے کہ واشنگٹن شامی حکام اور صوبہ ادلب اور حلب میں جاری فوجی آپریشن کی حمایت کرنے والے ملکوں کے خلاف سخت ترین سفارتی اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ شامی فوج اور اس کے اتحادی شام میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شام کے صوبے ادلب میں جنگ بندی کے حوالے سے ترکی اور روس کے درمیان اتفاق رائے ہونے کے باوجود یہ دہشت گرد عناصر ہیں جو امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔