کورونا وائرس کا پھیلا، عالمی ادارہ صحت نے ہائی الرٹ جاری کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i361509-کورونا_وائرس_کا_پھیلا_عالمی_ادارہ_صحت_نے_ہائی_الرٹ_جاری_کردیا
کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے تمام ملکوں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس کا پھیلا، عالمی ادارہ صحت نے ہائی الرٹ جاری کردیا

کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے تمام ملکوں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

   اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں دنیا کے تمام ملکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کے اندر اس مہلک وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے تیاری کریں۔ 
 دوسری جانب چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ملک میں کورونا وائرس سے تین سو چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
تمام کی تمام ہلاکتیں صوبہ ہوبی میں ہوئی جہاں سے اس مہلک وائرس نے پھیلنا شروع کیا ہے۔ 
اس رپورٹ کے مطابق چین بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد چودہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ 
عالمی ادارہ صحت نے دو روز قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرعالمی سطح پر ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔