خطرناک وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہلاکتیں2442 ہو گئیں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i362457-خطرناک_وائرس_کی_تباہ_کاریاں_جاری_ہلاکتیں2442_ہو_گئیں
دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہزار 599 ہو گئی جبکہ اٹلی میں 2 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۵:۳۲ Asia/Tehran
  • خطرناک وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہلاکتیں2442 ہو گئیں

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہزار 599 ہو گئی جبکہ اٹلی میں 2 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔

چین کے علاوہ خطرناک وائرس کی تباہ کاریاں دنیا بھر میں پھیلتی جا رہی ہیں اور چین میں مزید 630 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی اور کل مزید96 افراد ہلاک ہو گئے اس طرح مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 442 ہو گئی ہے جبکہ اٹلی میں کرونا وائرس سے 2 افراد ہلاک اور 79 افراد متاثر ہوئے ہیں اور جنوبی کوریا نے آج کورونا سے ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی۔  

واضح رہے کہ چینی انتظامیہ نے ہوبئی صوبے میں لاکھوں افراد کو طبی قید میں رکھا ہوا ہے۔ چین کے باہر دیگر ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔