شام کے خلاف امریکہ کا ایک اور بھونڈا اقدام
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i363478-شام_کے_خلاف_امریکہ_کا_ایک_اور_بھونڈا_اقدام
امریکہ کی وزارت خزانہ نے شام کے وزیر دفاع کے خلاف پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۵:۲۰ Asia/Tehran
  • شام کے خلاف امریکہ کا ایک اور بھونڈا اقدام

امریکہ کی وزارت خزانہ نے شام کے وزیر دفاع کے خلاف پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت خزانہ نے شام کے وزیر دفاع علی عبداللہ ایوب  کے خلاف پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کی وزارت خزانہ نے گزشتہ سال بھی شام کے 16 اہم حکام اور شخصیات پر پابندی عائد کی تھی۔

واضح رہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے علی عبداللہ صالح کو یکم جنوری 2018 میں شام کا وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔