امریکہ کے باوردی دہشت گرد قرنطینہ ہو گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i363611-امریکہ_کے_باوردی_دہشت_گرد_قرنطینہ_ہو_گئے
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے بعد امریکا نے اپنے فوجیوں کو قرنطینہ کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۴:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کے باوردی دہشت گرد قرنطینہ ہو گئے

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے بعد امریکا نے اپنے فوجیوں کو قرنطینہ کر دیا ہے۔

امریکی وزارت جنگ کے ترجمان چاک برایسهارد کے اس بیان کے بعد کہ پنٹاگون میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ کر 89 ہو گئی ہے کہ جن میں سے 49 فوجی ہیں امریکی جنرل سکاٹ ملر نےٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فوج نے ملک میں پہنچنے والے اہلکاروں کے لیے سکریننگ کا نیا طریقہ کار شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ میں مختلف ممالک سے افغانستان جانے والے تقریباً 15 سو فوجیوں، شہریوں اور ٹھیکیداروں سکریننگ سینیٹر (قرنطینہ) میں رہیں گے۔

 کمانڈر کی ہدایت پر دیگر ممالک سے افغانستان آنے والے امریکی شہریوں کو بھی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

امریکہ کا یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور طالبان کے مابین گزشتہ ماہ طے پانے والے امن معاہدے کے ایک حصے کے طور پر واشنگٹن افغانستان سے اپنی فوج کی موجودگی کو کم کرنے کا پابند ہے۔