برطانوی وزیر اعظم کی حالت تشویشناک ICU منتقل
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i364293-برطانوی_وزیر_اعظم_کی_حالت_تشویشناک_icu_منتقل
برطانیہ کے وزیر اعظم کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے جس کے بعد انھیں ICU میں منتقل کردیاگیاہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۳:۲۲ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیر اعظم کی حالت تشویشناک ICU منتقل

برطانیہ کے وزیر اعظم کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے جس کے بعد انھیں ICU میں منتقل کردیاگیاہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی حالت بدستور تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کی ٹیم نے انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ ICU میں منتقل کیا ہے اور انھیں مصنوعی سانس دے رہے ہیں۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے 10 دنوں کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ بورس جانسن گزشتہ 27 مارچ کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد سے اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں تھے۔

برطانیہ میں اب تک 51608 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں سے اب تک 5373 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ کورونا میں مبتلا اکثر مریضوں کو طبی ساز و سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے۔