امریکا اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے: چین
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i365227-امریکا_اپنی_ناکامیوں_پر_پردہ_ڈالنے_کی_کوشش_کر_رہا_ہے_چین
چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیجنگ سے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلنے کا معاوضہ لینے کی دھمکی کے بعد، امریکی حکام پر سفید جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکا اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے: چین

چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیجنگ سے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلنے کا معاوضہ لینے کی دھمکی کے بعد، امریکی حکام پر سفید جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے منگل کے روز بیجنگ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا، چین پر اپنے یہاں کورونا وائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا الزام لگا کر اپنی ناکامی سے امریکی عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام بارہا حقیقت کو نظر انداز کرتے رہے اور سفید جھوٹ بولتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس صرف ایک کام ہے، وبا کو روکنے اور کنٹرول کرنے کے لئے موثر اقدامات اختیار نہ کرنے کی ذمہ داری سے گریز کرنا اور عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ امریکی حکام کو اپنے مسائل اور کورونا کے پھیلاؤ کو جلد از جلد کنٹرول کرنے کے طریقہ کار پر توجہ دینی چاہئے۔