ہزاروں مظاہرین، نتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرے کے لئے تیار
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i370083-ہزاروں_مظاہرین_نتن_یاہو_کے_گھر_کے_باہر_مظاہرے_کے_لئے_تیار
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین، وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ 
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • ہزاروں مظاہرین، نتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرے کے لئے تیار

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین، وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ 

المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں صیہونی آبادکار، جمعرات کی رات وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ اتوار کو وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے گھر کے باہر اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوا جس میں 6 ہزار سے زائد مظاہرین نے شرکت کی۔ 

کورونا وائرس کے باوجود حالیہ ہفتوں کے دوران تل ابیب میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے خلاف متعدد بار مظاہرے ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات میں اسرائیلی وزیر اعظم پر باضابطہ طور پر فرد جرم بھی عائد کر دی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM