صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرے جاری، مستعفی ہونے کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i370992-صیہونی_وزیر_اعظم_کے_خلاف_مظاہرے_جاری_مستعفی_ہونے_کا_مطالبہ
مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے کل رات بھی نیتن یاہو کی مالی بد عنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرے جاری، مستعفی ہونے کا مطالبہ

مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے کل رات بھی نیتن یاہو کی مالی بد عنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب  کی بالفور اسٹریٹ پر واقع صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے گھر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر بدعنوانیوں میں ملوث نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نیتن یاہو استعفیٰ دو اور نیتن یاہوتم  ہمارے لئے باعث شرم ہو جیسے نعرے درج تھے۔ پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ کئی ہفتوں سے تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور آئے دن نیتن یاہو کے خلاف ایک بڑے مظاہرے کی خبر ذرائع ابلاغ کی سرخیوں میں آ جاتی ہے۔ مظاہروں کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں پر تشدد واقعات بھی رونما ہوتے ہیں۔ اب تک سیکڑوں افراد زخمی اور گرفتار ہو چکے ہیں۔

ایک صیہونی کورٹ نے اکیس نومبر کو مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات کے تحت صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر باضابطہ فرد جرم بھی عائد کر دی ہے۔

نیتن یاہو کو ریاستی سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت کئی ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg