جرمنی، پابندیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر، پولیس کا تشدد+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i376172-جرمنی_پابندیوں_کے_خلاف_عوام_سڑکوں_پر_پولیس_کا_تشدد_ویڈیو
جرمنی میں اب تک 13492 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۳ Asia/Tehran

جرمنی میں اب تک 13492 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

جرمنی کی پولیس اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نافذ کی جانے والی پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں ۔ پولیس نے مظاہرہ کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹرکینن کا استعمال کیا۔ جرمنی، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے قرنطینہ اور دیگر پابندیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

جرمنی میں اب تک 8 لاکھ 54 ہزار 533 افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔