ٹرمپ سے دلچسپ سوال+ کارٹون
Feb ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۷ Asia/Tehran
امریکا میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی ذمہ داری امریکا کی سابق ٹرمپ انتظامیہ کو جاتی ہے۔
پہلے تو ٹرمپ نے کورونا وائرس کے وجود سے ہی انکار کر دیا اور جب امریکا میں یہ وائرس تیزی سے پھیلنے لگا تو انہوں نے اس کی روک تھام کی کوشش کرنے کے بجائے چین پر الزامات عائد کرنے شروع کر دیئے اور میڈ ان چائنا کا بہانہ بنا کر اس سے اپنا دامن چھڑانے کی کوشش کرنے لگے۔ اب تک کورونا وائرس امریکا میں پانچ لاکھ سے زیادہ قربانی لے چکا ہے اور موجودہ انتظامیہ کے ہاتھ سے طوطے اڑے ہوئے ہیں۔
ٹرمپ اور ان کے حامی یہ چاہتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ کورونا وائرس پر لگانے میں ناکام رہے تاکہ وہ یہ کہہ سکیں کہ کورونا وبا کی روک تھام میں ٹرمپ انتظامیہ نے کوئی کوتاہی نہیں کی۔