Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کے سابق فوجیوں کی اپیل، بائيڈن افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو واپس بلائیں

امریکہ کے سابق فوجیوں کی کئي تنظیموں نے اس ملک کے صدر جو بائيڈن کو ایک خط بھیج کر اپیل کی ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو فوری طور پر واپس بلایا جائے۔

امریکہ کے سابق فوجیوں کی تنظیموں جو بائيڈن کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ ہم ماضی میں فوجی رہ چکے ہیں اس لیے ہمیں فوجیوں کی صورتحال کا اچھی طرح سے علم ہے بنابریں آپ افغانستان میں ہمارے جو فوجی موجود ہیں انھیں براہ مہربانی واپس بلائيے۔ خط میں کہا گيا ہے کہ یہ کام جتنا جلدی ہو سکے، بہتر ہے۔ سابق امریکی فوجیوں کے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی میں تاخیر سے ان کے لیے زیادہ خطرے پیدا ہوں گے جس سے زیادہ خون خرابے کا اندیشہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے جو بائيڈن نے اعلان کیا تھا کہ پہلی مئي تک افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو واپس بلانا ممکن نہیں ہے لیکن اپنے فوجیوں کو اگلے سال تک افغانستان میں رکھنے میں واشنگٹن کو کوئي دلچسپی نہیں ہے۔ طالبان کے ساتھ ہوئے معاہدے میں امریکہ نے کہا ہے کہ وہ مئي دو ہزار اکیس تک افغانستان سے اپنے تمام فوجیوں کو نکال لے گا۔

ٹیگس