نیوزی لینڈ نے ہندوستان سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا دی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i384080-نیوزی_لینڈ_نے_ہندوستان_سے_مسافروں_کی_آمد_پر_پابندی_لگا_دی
نیوزی لینڈ نے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث ہندوستان سے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی ہے -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • نیوزی لینڈ نے ہندوستان سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا دی

نیوزی لینڈ نے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث ہندوستان سے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کردی ہے -

رویٹر کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوری کے آخری دنوں سے اب تک اس ملک میں روزانہ کورونا کے مریضوں کی اوسط تعداد دو یا تین رہی ہے اور اب نیوزی لینڈ میں ہندوستانی مسافروں کی آمد پرعارضی طور پر پابندی لگائی جا رہی ہے ۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ اس فیصلے کو گیارہ اپریل سے اٹھائیس اپریل تک نافذ کیا جائے گا ۔

حکومت نیوزی لینڈ نے یہ فیصلہ اس ملک میں کورونا کے تئیس نئے مریضوں کا پتہ چلنے کے بعد کیا ہے جن میں سے سترہ ہندوستان سے پہنچے تھے ۔ ہندوستان کو اس وقت کورونا کی نئی لہر کا سامنا ہے۔