صہیونی تارکین وطن کی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i384500-صہیونی_تارکین_وطن_کی_کالونیوں_میں_خطرے_کے_سائرن_بج_اٹھے
سیدورت نامی صیہونی کالونی میں کم از کم ایک راکٹ کے گرنے کی خبر ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • صہیونی تارکین وطن کی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

سیدورت نامی صیہونی کالونی میں کم از کم ایک راکٹ کے گرنے کی خبر ہے۔

صہیونی تارکین وطن کی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے

فلسطینی ذرائع نے غزہ کے اطراف میں واقع صیہونیوں کی کالونیوں میں راکٹ فائر کئے جانے کی بابت خطرے کے سائرن بجنے کی خـبردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیدروت کے علاقے میں سائرن کی آواز‍یں سنائی دے رہی ہیں۔

بعض ذرائع نے سیدروت میں واقع ایک کالونی میں راکٹ کے گرنے کی خبردی ہے۔

اسرائیل کی خود ساختہ ریاست کے فوجی ترجمان آویخای ادرعی نے سیدروت اور چند دیگر صیہونی کالونیوں میں سائرن بجنے کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔ آویخای ادرعی نے کہا کہ سائرن بجنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔