اسرائیلی ریفائنری پر سائبر حملہ
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی آئل ریفائنری میں گزشتہ رات لگنے والی آگ سائبر حملے کا نتیجہ تھی۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خلیج حیفا میں واقع اسرائیل کی بینزان آئل ریفائنری میں گزشتہ شب اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر کئی گھنے کے بعد قابو پالیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ آگ کے باعث آئل ریفائنری کو خاصا نقصان پہونچا ہے۔
اگرچہ غاصب صیہونی حکومت ریفائنری میں لگی آگ کی وجوہات کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم بعض میڈیا رپورٹوں میں حیفا کی آئل ریفائنرمیں جمعے کی شب لگنے والی آگ کو سائبر حملے کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے اسرائیل کے میزائل سازی کے ایک کارخانے میں بھی دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔
گزشتہ ہفتےاسرائیل کی ڈیمونا ایٹمی تنصیبات کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔
صیہونی حکام نے شروع میں خبروں کو دبانے کی کوشش کی تھی مگر بعد میں اعتراف کیا تھا شام سے داغا جانے والا ایک میزائل ایٹمی تنصیبات کے قریب گرا ہے۔