کھیلوں کے شعبے میں فروغ کے لئے تہران کابل کا عزم
ایران نے کھیلوں کے شعبے میں افغانستان کے ساتھ باہمی تعاون میں فروغ کے لئے کابل کو ہرطرح کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔
ایرانی قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران افغانستان کے ساتھ کھیلوں کے تعاون کو بڑھانے پر تیار ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سید رضا صالحی امیری نے اتوار کے روز قومی اولمپک کمیٹی میں اپنے افغان ہم منصب "حفیظ اللہ ولی رحمی" کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔ا
انہوں نے کہا کہ ہم ایک طویل عرصے سے دوست اور برادر ملک افغانستان کے ساتھ کھیلوں کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اولمپک کمیٹی اور ایرانی وزارت کھیل نے افغانستان کے ساتھ کھیلوں کے شعبے میں ہرطرح کے تعاون کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر افغان عہدیدار "حفیظ اللہ ولی رحمی" نے بتایا کہ ہم ایران کے ساتھ کھیلوں کے تعاون میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں ، افغانستان کے کھیل کے مسائل بہت ہیں جنہیں ہم ایران کے تعاون سے حل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا دورہ افغانستان کے لئے ایک عظیم کامیابی ہے۔