پاپ کی بے حسی پر کینیڈا کے قبائل سراپا احتجاج
بچوں کی اجتماعی قبر کی دریافت پر پاپ فرانسس کی بے حسی کے خلاف کنیڈا کے اصلی باشندوں نے سخت اجتجاج کیا ہے۔
کنیڈا کے اصلی اور مقامی باشندوں کی جانب سے پاپ کی بے حسی اور کمزور موقف اختیار کئے جانے پر سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے مقامی قبائل اور کیتھولک بورڈنگ اسکول کے 215 بچوں کی اجتماعی قبر کے دریافت ہونے کے بعد پاپ فرانسس کی بے حسی اور کمزور موقف اختیار کئے جانے کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پاپ فرانسس نے اتوار کے روز سینٹ پیٹرس اسکوائر پر ایک مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے عوام اور اس ملک کے اصلی باشندوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تاہم اس واقعے میں کلیسا کے کردار پر کوئی معافی نہیں مانگی۔
اس سے قبل کنیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کیتھولک کلیسا سے اپیل کی تھی کہ وہ اسکول انتظامیہ کی حیثیت سے، اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معافی مانگے۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں واقع ایک متروکہ بورڈنگ اسکول کے احاطے سے دو سوپچاس بچوں کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی تھی۔
یہ باقیات ان قبائلی بچوں کے ہیں جنہیں، مہذب بنانے کے نام پر ان کے ماں باپ سے جبری طور پر علیحدہ کر کے کلیسا کے زیرانتطام چلنے والے بورڈ نگ اسکولوں میں رکھا جاتا تھا۔