Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • ٹوکیو اولمپک، کورونا کیسوں کی تعداد 106 ہوگئی

چودہ دیگر نمونوں کے مثبت آنے کے بعد کورونا میں مبتلا ٹوکیو اولمپک کے شرکا کی تعداد ایک سو چھے ہوگئی ہے۔

نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ٹوکیو اولمپک کے شرکا میں کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے اور اس ایونٹ سے وابستہ مزید انیس افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔   

ٹوکیو اولمپک میں شریک ایرانی دستے میں شامل کسی بھی فرد میں تاحال کورونا کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ٹوکیو اولمپک دوہزار بیس ایک سال کی تاخیر کے بعد تئیس جولائی سے شروع ہوا ہے اور آٹھ اگست تک جاری رہے گا۔

ٹیگس