تاریخ، تصویر کے فریم سے نہیں بدل سکتی: جنرل صفوی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459312-تاریخ_تصویر_کے_فریم_سے_نہیں_بدل_سکتی_جنرل_صفوی
عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل صفوی نے امریکا کو روبہ زوال قرار دیا ہے۔
(last modified 2026-11-26T14:29:28+00:00 )
Nov ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • تاریخ، تصویر کے فریم سے نہیں بدل سکتی: جنرل صفوی

عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل صفوی نے امریکا کو روبہ زوال قرار دیا ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل رحیم صفوی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ تاریخ اتنی بے رحم ہے کہ تصویر کا فریم اس کو تبدیل نہیں کرسکتا۔  

روس، چین اور امریکا کے سربراہوں کی حالیہ نشست کے بعد، ٹرمپ نے 2026 کی سہ فریقی سربراہی ملاقات کی تصویر کے ساتھ 1943 کی سہ فریقی نشست کی جو تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی تھی، اس کو  شیئر کرتے ہوئے، جنرل رحیم صفوی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ "یہاں نئی طا قت کی جگہ چین پہنچ گیا ہے اور امریکا ٹھیک اس جگہ کھڑا ہے، جہاں 1943 میں، زوال پذیرسپرپاور برطانیہ کھڑا تھا۔"

 جنرل صفوی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ "اس فریم میں بائيں طرف روس، عالمی توازن میں اپنی جگہ پر ثابت قدمی کے ساتھ باقی ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel