افغان بحران بائیڈن کے لئے درد سر بن گیا، محبوبیت میں کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i391971-افغان_بحران_بائیڈن_کے_لئے_درد_سر_بن_گیا_محبوبیت_میں_کمی
افغان بحران کی وجہ سے امریکی صدر جو بائیڈن کی محبوبیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • افغان بحران بائیڈن کے لئے درد سر بن گیا، محبوبیت میں کمی

افغان بحران کی وجہ سے امریکی صدر جو بائیڈن کی محبوبیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد ہونے والے سروے  سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی عوام اپنے صدر جو بائیڈن کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یو ایس اے ٹو ڈے اور سیفولک یونیورسٹی کے مشترکہ سروے کے مطابق افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے امریکی صدر جو بائیڈن پر عوام کے اعتماد اور ان کی کارکردگی پر رضامندی گھٹ کر 41 فیصد پر آ گئي ہے۔

ہیل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق نئے سروے میں شامل 55 فیصد امریکی شہری، اپنے صدر جو بائیڈن کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔

سروے میں شامل 62 فیصد افراد نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے مسئلے میں امریکی صدر کے انتظام پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جبکہ صرف 26 فیصد شہری بائیڈن کے اس فیصلے سے راضی تھے اور 12 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کا اس بارے میں کوئی موقف نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 82 فیصد امریکیوں نے تاکید کی ہے کہ افغانستان کا مسئلہ، بہت زیادہ یا کسی حد تک ان کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔