نفتالی بنٹ کے دورہ امریکہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ
صیہونی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صیہونی وزیراعظم نفتالی بنٹ کے دورہ امریکہ کے موقع پر ان کے خلاف مظاہرہ ہوا مظاہرین نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہو کرصیہونی وزیراعظم کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بائیڈن، ایک اپرتھائیڈ حکومت کی کھل کر حمایت کررہے ہیں ۔
امریکی مظاہرین کا کہنا تھا کہ نفتالی بنٹ کا یہ دورہ امن کے لئے نہیں انجام پایا ہے بلکہ اس کا مقصد ، فلسطین اور ملت فلسطین کی قیمت پر صیہونی حکومت کو توسیع دینا ہے۔
مظاہرین نے صیہونی حکومت پر پابندی عائد کرنے اور اس غاصب حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا نسلی صفایا روکنے کا مطالبہ کیا۔
صیہونی وزیراعظم نفتالی بنٹ جو اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں جمعرات کو امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کرنے والے تھے لیکن کابل ایئرپورٹ پردھماکے کے باعث ان کی ملاقات جمعے تک ملتوی کردی گئی ۔
کابل دھماکے میں متعدد امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔