نتن یاہو کے خلاف گواہی دینے والے کی مشکوک موت+ کارٹون
Sep ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
صیہونی ذرائع ابلاغ نے ترکی کے نزدیک ایک پرائیویٹ ہوائی جہاز کے مشکوک حالت میں حادثے کا شکار ہونے اور اس حادثے میں دو افراد کی ہلاکت کی خبر دی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ہوائی جہاز کے مشکوک حادثے میں ہلاک ہونے والا ایک شخص صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے خلاف بد عنوانی کے الزامات کا گواہ بھی تھا۔
اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کئی مہینون سے نتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ناقص کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے تھے۔
مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔