نتن یاہو کے خلاف گواہی دینے والے کی مشکوک موت+ کارٹون
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i393523-نتن_یاہو_کے_خلاف_گواہی_دینے_والے_کی_مشکوک_موت_کارٹون
صیہونی ذرائع ابلاغ نے ترکی کے نزدیک ایک پرائیویٹ ہوائی جہاز کے مشکوک  حالت میں حادثے کا شکار ہونے اور اس حادثے میں دو افراد کی ہلاکت کی خبر دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • نتن یاہو کے خلاف گواہی دینے والے کی مشکوک موت+ کارٹون

صیہونی ذرائع ابلاغ نے ترکی کے نزدیک ایک پرائیویٹ ہوائی جہاز کے مشکوک  حالت میں حادثے کا شکار ہونے اور اس حادثے میں دو افراد کی ہلاکت کی خبر دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ہوائی جہاز کے مشکوک حادثے میں ہلاک ہونے والا ایک شخص صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے خلاف بد عنوانی کے الزامات کا گواہ بھی تھا۔

اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کئی مہینون  سے نتن یاہو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی ناقص کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے تھے۔ 

مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نتن یاہو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔