برطانیہ میں ایندھن کا بحران جاری، پٹرول پمپ کے مالکوں کا احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i394331-برطانیہ_میں_ایندھن_کا_بحران_جاری_پٹرول_پمپ_کے_مالکوں_کا_احتجاج
برطانیہ یں ایندھن کی قلت کے بحران کا تیسرا ہفتہ شروع ہونے پر پٹرول پمپ کے مالکوں نے جاری موجودہ صورت حال پر شدید احتجاج کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں ایندھن کا بحران جاری، پٹرول پمپ کے مالکوں کا احتجاج

برطانیہ یں ایندھن کی قلت کے بحران کا تیسرا ہفتہ شروع ہونے پر پٹرول پمپ کے مالکوں نے جاری موجودہ صورت حال پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والوں نے برطانیہ میں ایندھن کا بحران جاری رہنے کی بنیادی وجہ کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ کے 12 فیصد پٹرول پمپ، ایندھن کی قلت و فقدان کی بنا پر بند پڑے ہوئے ہیں۔ ڈرائیوروں کی کمی اور پٹرول پمپ پر لوگوں کا ہجوم برطانیہ میں ایندھن کے بحران کا باعث بنا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ پٹرول پمپ پر تیل کا اسٹاک پہلے ہی اپنے معمول کی سطح سے کم ہو چکا تھا۔